کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن، 07 ہزار 997 مقدمات درج
12-08-2023
(لاہور نیوز) کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 25 روز میں 07 ہزار 997 مقدمات درج، گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔
کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کے مستحق نہیں۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے، شہر میں 08 خدمت مراکز 24/7 سہولیات فراہم کر رہے ہیں، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔