سابق ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے
12-08-2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکردہ سیاسی شخصیات اور سابق ارکان اسمبلی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات میں سابق ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات نے شمولیت کا اعلان کیا۔ مولانا ایم آصف معاویہ، بابر خان سیال، مسز نیلم سیال، مہر اسلم بھروانہ، شیخ ایم یونس، خالد محمود سرگانہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ چوہدری خالد غنی، امیر عباس سیال، فیصل حیات جبوانہ، شیخ یعقوب، مسز شیخ یعقوب، رئیس محمد ابراہیم بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ مزاری قبیلے کی سرکردہ سیاسی شخصیت سردار ریاض خان مزاری اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری کا بھی مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے کا اعلان سامنے آیا۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور مبارک دی۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) ایک گھر ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، آپ کی شمولیت سے پاکستان کی ترقی کا سفر تیز ہو گا، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں، پاکستان کو معاشی طور پر پیروں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد سب مل کر کریں گے، پاکستان کو درپیش بحرانوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور سیاسی تعاون کی قوت سے کریں گے۔ سابق ارکان اسمبلی نے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ سابق ارکان اسمبلی کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے ریلیف کے لئے ہمیشہ دیانتداری اور خلوص سے کام کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ، سردار ایاز صادق اور سردار اویس خان لغاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔