ایڈیشنل آئی جی ٹریفک عوام کی شکایات سننے لبرٹی خدمت مرکز پہنچ گئے
12-08-2023
(لاہور نیوز) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ عوام کے مسائل و شکایات سننے مناواں پولیس لائن اور لبرٹی خدمت مرکز پہنچ گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے ہمراہ ایڈیشنل ڈی جی پی آئی ٹی بی سید قاسم بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی نے مناواں لائن پہنچنے پر لوگوں کے مسائل سنے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے پی آئی ٹی بی کی ٹیم بھی ہمراہ رہی۔ بزرگوں اور خواتین کے لئے الگ کاؤنٹر بنانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے کہا لرننگ ڈرائیونگ لائسنس فوری جاری کئے جائیں، اپنے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ دیکھنا چاہتا ہوں، لائسنسنگ سینٹرز میں آنے والے ہر شہری کو عزت اور احترام کے ساتھ لائسنس جاری کئے جائیں، لائسنسنگ سینٹر میں رش کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کے لئے ویٹنگ ایریا کو مزید بڑھایا جائے۔