‏ قرشی یونیورسٹی کا Versatility is a talent or skillکے اعنوان پر سیمینار

12-08-2023

(لاہور نیوز) قرشی یونیورسٹی میں تخلیقی سرگرمیوں ، جدید علمی تحقیق اور سائنسی مباحثوں کے لئے"Versatility is a talent or skill" کے اعنوان پرQ-talks سیمینار کا انعقاد ہوا۔

سیمینار میں کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر ایمان مغل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مہمان مقرر سے آگاہی حاصل کی۔ قرشی یونیورسٹی جو کہ معروف مفکرین ، سائنسدانوں، تجربہ کار ماہرین اور Visionary لیڈرز کو مدعو کرتا ہے اس کا بنیادی مقصد طلبا، اساتذہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اپنی سوچ میں جدت لانے، اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور دور جدید کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کی ترغیب دینا ہے۔ سیشن میں ڈاکٹر ایمان مغل نے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا انسان کو اپنے پروفیشن کے ساتھ ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ دوسری جگہوں سے بھی آمدنی حاصل کر سکے۔ طلبا کمیٹی ممبرز اور شرکا نے ڈاکٹر ایمان مغل کے سیشن کو بہترین اور متاثر کن قرار دیا۔