ڈی آئی جی آپریشنز کی اَپ گریڈ تھانوں کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت

12-08-2023

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے SIPSکے تحت اَپ گریڈ تھانوں کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی۔ ایس پی ڈولفن، ایس پی اے آر ایف، ڈویژنل ایس پیز اور اے ایس پیز نے آن لائن شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا  SIPSکے تحت اَپ گریڈ تھانوں کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، تھانوں کی اَپ گریڈیشن کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کئے جا رہے ہیں، موٹر سائیکل چوروں کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشنز مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا ڈالا کلچر، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں، اشتہاری و عادی مجرمان کیخلاف جاری مہم سست نہیں پڑنی چاہئے، تھانوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے، تھانوں، خدمت مراکز میں آئے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔