جناح ہسپتال برن یونٹ کا ڈائریکٹر تبدیل
12-08-2023
(لاہور نیوز) جناح ہسپتال برن یونٹ کے ڈائریکٹر کو تبدیل کر دیا گیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے پروفیسر کامران خالد کو تبدیل کیا۔
پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عائشہ عارف کو اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال برن یونٹ پر غیر قانونی ترقیوں اور تعیناتیوں پر آڈٹ پیرا لگا ہوا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر عرفان خالد کو فوری چارج چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔