گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی میں ڈرامہ’’ مرزا غالب‘‘ کا اہتمام

12-08-2023

(لاہور نیوز) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی میں ڈرامیٹک سوسائٹی کی جانب سے ڈرامہ’’مرزا غالب‘‘ پیش کیا گیا۔

ڈرامیٹک سوسائٹی کی جانب سے سالانہ ڈرامہ پیش کیا گیا۔ ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر انصر اظہر ، ڈائریکٹر کالجز میاں زاہد ، کالج پرنسپل فرح رشید ، اساتذہ اور طالبات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ طالبات نے مرزا غالب کی زندگی کے پہلوؤں کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا۔ ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر انصر اظہر نے کہا کہ طالبات نے بہت خوبصورت انداز میں غالب کی زندگی کو بیان کیا۔ نوجوان نسل کو مرزا غالب اور ان کی شاعری کے بارے میں علم ہونا چاہئے۔ کالج پرنسپل فرح رشید نے کہا کہ طالبات نہ صرف نصابی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ تقریب کے شرکا نے طالبات کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔