لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ریلیز کیوں کیا؟ بحث زور پکڑ گئی

12-08-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کو ریلیز کرنے کے معاملے پر بحث زور پکڑ گئی۔

پی ایس ایل قوانین کے مطابق ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو ری ٹین کرسکتی ہے۔ گزشتہ روز لاہور قلندرز نے فخر زمان کو 8 کھلاڑیوں میں ری ٹین نہیں کیا تھا جس کے بعد فخر زمان اب پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ریلیز کرنے کے باوجود فخرزمان لاہور قلندرز کا حصہ بن سکتے ہیں، لاہور قلندرز پی ایس ایل ڈرافٹ میں فخر زمان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنائے گی۔ ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز رائٹ ٹو میچ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے فخر زمان کو پک کر لے گی، ڈرافٹ میں لاہور قلندرز کی پلاٹینم کے پہلے راؤنڈ کی چھٹی پک ہے۔ لاہور قلندرز سے پہلے اگر کسی نے فخر زمان کو پک کر لیا تو لاہور قلندرز رائٹ ٹو پک کارڈ کا استعمال کرے گی اور پلاٹینم میں پک ہو جائے گی۔ جس فرنچائز نے فخر زمان کو پک کیا ہوگا وہ دوبارہ اس راؤنڈ میں کھلاڑی پک کرے گی، لاہور قلندرز رائٹ ٹو میچ کے لیے پلاٹینم کیٹگری کی فیس بھی ادا کرے گی، پلاٹینم کیٹگری میں رائٹ ٹو میچ کی فیس 10 ہزار ڈالرز ہے۔ سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا کا کہنا ہے فخر زمان لاہور قلندرز فیملی کا حصہ ہیں، فخر زمان کو ریلیز کرنا ہماری پلاننگ کا حصہ ہے۔