نگران وزیر اعلٰی پنجاب کا لاہور واپس پہنچتے ہی گھوڑا چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ

12-08-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے دوحہ سے لاہور واپس پہنچتے ہی گھوڑا چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ گھوڑا چوک فلائی اوور منصوبے کا فنشنگ ورک جلد مکمل کیا جائے تاکہ سینٹر پوائنٹ گلبرگ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہو سکے۔