پی سی بی کا 11 خواتین کرکٹرز کیلئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

12-08-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 11 خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔

کنٹریکٹ میں انڈر 19 کی دس اور ایک ابھرتی ہوئی خاتون کرکٹر شامل ہے۔ 11 کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس نومبر2023 سے جون 2024 تک کے لیے دیے گئے ہیں۔  جن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیے گئے ہیں ان میں اقصیٰ یوسف ملتان، عریشہ انصاری اوکاڑہ، حمیرا غلام حسین کوئٹہ، کائنات ایمان کراچی، میمونہ خالد لاہور، مبین احمد راولپنڈی، مقدّس بخاری ملتان، مسکان عابد لاہور، صبا شیر لاہور، سمیعہ افسر لاہور اور شمیر راجپوت ملتان شامل ہیں۔ شمیرراجپوت ایمرجنگ کیٹگری میں شامل ہیں۔