ڈیفنس کار حادثہ، ملزم افنان کے والد شفقت کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی گئی

12-08-2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈیفنس کار حادثے میں ملزم افنان کے والد شفقت کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گُل نے درخواست پر سماعت کی۔ ملزم شفقت عدالت کے روبرو پیش ہوا۔ ملزم کے وکیل نے دلائل دئیے کہ ملزم کے والد کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ پولیس نے میڈیا ٹرائل کرنے کے لئے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر دیں۔ ملزم سے کچھ برآمد نہیں ہوا لہذا عدالت ضمانت کنفرم کرے۔ عدالت نے کچھ دیر فیصلہ محفوظ کیا پھر ملزم شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔