عظیم کھلاڑیوں کیساتھ جگہ چاہیے تو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہوگی: وسیم اکرم

12-08-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ سیریز میں شرکت سے انکار کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کو خبردار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کھیل میں عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے اوپر ذمہ داری لینا ہوگی اور ٹیسٹ کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا معمولی بات نہیں، ٹی20 فارمیٹ بہت آسان ہے، جہاں آپکو محض 4 اوورز ڈالنے ہوتے ہیں لیکن ٹیسٹ فارمیٹ میں آپکو کم از کم 8 اوورز کا سپیل کرنا ہوتا ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ سال 1995 کے بعد سے پاکستان نے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا، نئے کپتان اور نئی مینجمنٹ کیساتھ ٹیم کو ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگے گا۔