پنجاب میں سموگ کے ڈیرے، لاہور کا فضائی معیار آج بھی مضر صحت

12-08-2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پاکستان کے دو صوبائی دارالحکومت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگئے ہیں۔

لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے، صبح سویرے شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 209 ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 193 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی فضائی آلودگی کا راج برقرار ہے، اے کیو آئی 190 ریکارڈ کیا گیا ہے۔