محبت، اعتبار اور اعتماد کے معاملے میں بھولا ہی ہوں: عمران اشرف
12-08-2023
(لاہور نیوز) معروف اداکار اور ہوسٹ عمران اشرف کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے خود کو محبت، اعتباراور اعتماد کے معاملے میں بھولا قرار دیا ہے۔
معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف نے بھولا کےکردار سے شہرت حاصل کی،جس میں انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا لی۔ دنیا نیوز کے شو مذاق رات میں خاتون عمران اشرف سے سوال کرتی ہیں کہ بھولا کے کردار میں آپ کافی بھولے تھےلیکن اصل میں آپ اتنے بھولے نہیں لگتے ۔ خاتون کے سوال پر اداکار نےجواب دیتے ہوئے کہا کہ جب بات محبت ،اعتماد اوراعتبار کی آجائے تو میں واقعی بہت بھولا ہوں، لیکن باقی معاملات میں نہیں ہوں۔