تمباکو فری جنریشن ہدف کی تکمیل کیلئے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے:کمشنر

12-07-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ تمباکو فری جنریشن ہدف کی تکمیل کیلئے تمام اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت نیشنل تمباکو  کنٹرول سٹریٹجی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں  کمشنر لاہور نےتمباکو نوشی روکنے کیلئے ڈویژنل سطح پر فوکل پرسنز نامزد کردئیے۔ دوران اجلاس محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ  ٹوبیکو وینڈر ایکٹ بھی منظوری کے پراسیس میں ہے، منظوری کے بعد سختی سے نفاذ کریں گے، قوانین کے تحت پبلک مقامات پر تمباکو نوشی جرم ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پبلک مقامات،دفاتر،کالجز،ٹرانسپورٹ وغیرہ میں انسداد تمباکو نوشی ایکٹ کا نفاذ سختی سے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم عمر بچوں کو سگریٹ و اس طرح کی دیگر اقسام کی فروخت بھی جرم ہے،سکولوں سمیت تعلیمی اداروں کی 50میٹر حدود میں تمباکو کی خریدوفروخت قانوناً جرم ہے۔