زیرتربیت موٹروے پولیس افسران کا سیف سٹیز کا دورہ،مختلف شعبوں کا معائنہ

12-07-2023

(لاہور نیوز) زیر تربیت موٹروے پولیس افسران نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ وفد میں موٹر وے ٹریننگ سینٹر شیخوپورہ کے زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران شریک تھے، شفٹ کمانڈر ڈی ایس پی نے اتھارٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ سیف سٹیز ترجمان کا کہنا تھا کہ زیر تربیت افسران کو سیف سٹیز کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ بارے بتایا گیا،وفد کو میڈیا مینجمنٹ،آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر،ایمرجنسی 15 کال سنٹر اور ای چالان سسٹم بارے بتایا گیا۔ وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سیف سٹی شہریوں کی حفاظت کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاون ہے،سیف سٹی کے ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی بدولت ٹریفک روانی میں بہتری آئی ہے،جدید ٹیکنالوجی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے میں مدد گار ثابت ہورہی ہے۔