بانی پی ٹی آئی کا پانچ سالہ نااہلی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

12-07-2023

(لاہور نیوز)سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پانچ سال کی نااہلی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023 کو پانچ سال کے لیے بطور رکن اسمبلی نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو الیکشن سے باہر کرنے کے لیے جلد بازی میں غیر قانونی اقدام کیا۔ درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے، درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے جانب سے پانچ برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے، درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔