یشما گل کے ایک بار پھر مغربی لباس میں حسن کے جلوے

12-07-2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ یشما گل نے ایک بار پھر مغربی لباس میں اپنےحسن کے جلوے بکھیر کر سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

حال ہی میں اداکارہ یشما گل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سیاہ لباس میں اپنے حسن کے ایسے جلوے بکھیرے کہ فیشن کے متوالوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں۔ مذکورہ ویڈیو میں یشما گل نے سیاہ چولی کے ساتھ چمکدار سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ ان کے معصومانہ انداز نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ جیسے ہی اداکارہ کی ویڈیو منظر عام پر آئی شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔