پاکستان ویمن کرکٹرز کے نیوزی لینڈ میں سیر سپاٹے اور شاپنگ

12-07-2023

(ویب ڈیسک) دورہ نیوزی لینڈ پر موجود پاکستان ویمن کرکٹرز کی خوب سیروتفریح اور شاپنگ جاری ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹرز نے کوئنز ٹاؤن میں سکائی لائن گنڈولا میں چیئر لفٹ پر سیر کی اور  مقامی مال سے شاپنگ بھی کی۔   — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 7, 2023 پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل کوئنز ٹاؤن میں ٹریننگ سیشن کرے گی جس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم سیریز کے ابتدائی 2 ٹی 20 میچز جیت کر سیریز میں تاریخی کامیابی حاصل کر چکی ہے۔