دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ

12-07-2023

(ویب ڈیسک) موٹروے پولیس نے دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر جرمانوں میں بھاری اضافہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر موٹروے پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ سے نئے جرمانوں کے حوالے سے اطلاع دی گئی۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے دائرہ کار میں آنے والی تمام نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے جرمانوں کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔   — National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) December 7, 2023 نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق نئے جرمانوں کے مطابق موبائل استعمال کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو 500 روپے کا جرمانہ دینا ہوگا، کار اور چھوٹی گاڑیوں (LTV) کا جرمانہ 2000 روپے اور بس، ٹرک (HTV) کا جرمانہ بڑھا کر 5000 روپے کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے پرانے احکامات کے مطابق یہ جرمانہ 300 روپے تھا۔