جونیئر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

12-07-2023

(لاہور نیوز) ملائیشیا میں کھیلے جا رہے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 0-4 سے ہرادیا۔

 پاکستان ٹیم کی جانب سے ارشد لیاقت نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹرک کی۔ ارشد لیاقت نے 19 ویں، 30ویں اور 54ویں منٹ میں تین گول کئے۔ کپتان عبدالحنان شاہد نے 32 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے ایک گول سکور کیا۔  نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیل کے اختتام تک کوئی کھلاڑی گول سکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ پاکستان ایونٹ کا تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔