العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج، سابق وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد روانہ
12-07-2023
(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف جاتی امرا سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف آج العزیز یہ سٹیل ملز ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونگے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں قائد ن لیگ نواز شریف کو 7 سال قید اور 2.5 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی، سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل جمع کرا رکھی ہے۔ دوسری جانب العزیزیہ ریفرنس میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی سزا بڑھانے کی نیب اپیل پر بھی آج سماعت ہوگی۔ نیب نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے کم سزا سنائی، اضافہ کیا جائے۔