عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی

12-06-2023

(لاہور نیوز) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کر دی۔

رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے این سی او سی کی ایڈوائزری پر کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی، وزارت حج کی جانب سے متعلقہ بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے واضح کر دیا کہ حج درخواست گزاروں کو کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔