نسیم شاہ ایک بار پھر میدان میں اترنے کیلئے تیار،فاسٹ باولر فٹ ہوگئے

12-06-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے کندھے کی تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے بعد چھوٹے رن اَپ کے ساتھ باولنگ شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں نسیم شاہ کےری ہبلیٹیشن  کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا ہے،فاسٹ باولر ڈاکٹر اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ اور فزیو تھراپسٹ کی نگرانی میں ٹریننگ کررہے ہیں۔ نسیم شاہ فی الوقت ہلکی ورزش اور جزوی باولنگ پریکٹس کررہے ہیں جبکہ کل سے باقاعدہ بیٹنگ شروع کریں گے۔ فاسٹ باولر ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔ بعدازاں وہ بحالی اور ابتدائی تربیت کیلئے 2 ماہ تک برطانیہ میں رہے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈنے ان کے میڈیکل کے تمام اخراجات برداشت کیے اور اس دوران ماہر میڈیکل اسٹاف مستقل نسیم شاہ کا خیال رکھتا رہا تھا۔