باڈی بلڈرز سپلیمنٹس میں چُھپی کس خطرناک بیماری کے خطرات سے ناواقف ہوتے ہیں؟جانئے

12-06-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ باڈی بلڈرز سپلیمنٹس میں چھپی بانجھ پن کی بیماری سے اکثر ناواقف ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے اپنی تحقیق میں پایا کہ 5 میں سے4  جِم کے شوقین 79 فیصد مردوں نے اطلاع کہ وہ  فٹنس پلان کے حصے کے طور پر پروٹین سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب 14 فیصد نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ سپلیمنٹس، جن میں خواتین کے ہارمون ایسٹروجن کی سطح زیادہ ہوتی ہے وہ مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ پیدا کرسکتے ہیں۔ بانجھ پن کا مطالعہ کرنے والے  ایک محقق وضاحت کی کہ سپلیمنٹس میں بہت زیادہ ایسٹروجن مردوں کے نطفے کی مقدار اور معیار سے منسلک مسائل پیدا کر سکتا ہے۔محقق نے مزید کہا کہ باالفاظ دیگر یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ پروٹین سپلیمنٹس لینے والے مرد غیر ارادی طور پر نقصان دہ اسٹیرائڈز کا استعمال کر رہے ہیں۔