سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب اور کمشنر لاہور کا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ

12-06-2023

(لاہور نیوز) سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب ساجد ظفر ڈال اور کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا اچانک دورہ کیا۔

ایل ڈی اے ون ونڈو سیل، سفٹنگ سیل اور زیر تعمیر آئیڈنٹیفکیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ ساجد ظفر ڈال نے ون ونڈو سیل پر آئے شہریوں سے ون ونڈو سیل کی سروسز بارے فیڈ بیک لیا۔ ڈائریکٹر ون ونڈو نے ون ونڈو سیل کے امور اور شہریوں کی سہولت کے لئے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا شہریوں کی آسانی کیلئے ون ونڈو سیل کے اوقات کار صبح 9 تا رات 9 بجے کئے گئے ہیں، ون ونڈو سیل میں آنے والی تمام درخواستوں کو متعلقہ ڈائریکٹر ٹائم لائن کے مطابق فالو کرتے ہیں، آئیڈنٹیفکیشن سیل کو کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ری ویمپ کیا جا رہا ہے، شہریوں کی سہولت کے لئے آئی ٹی و دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بعدازاں سیکرٹری ہاؤسنگ ساجد ظفر ڈال نے ایل ڈی اے سفٹنگ سیل کا دورہ کیا۔ آئی ٹی سیکشن اور سفٹنگ سیل میں جاری ورکنگ کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی نے ایل ڈی اے کی مختلف سکیموں کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل بارے بریفنگ دی۔