پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ماہ نومبر کی کارروائیوں کا ریکارڈ جاری

12-06-2023

(لاہور نیوز) پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے ماہ نومبر کی کارروائیوں کا ریکارڈ جاری کر دیا۔

ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی2 ہزار 832 پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ممنوعہ اور غیر محفوظ ایندھن پر 5 ہزار 10 اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے پر  2 ہزار 5 پبلک ٹرانسپورٹ کو جرمانے کئے گئے۔ 1 ہزار 813 پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بغیر روٹ پرمٹ چلنے پر کارروائیاں کی گئیں۔ اس کے علاوہ بغیر رجسٹریشن اور بغیر لائسنس 7 ہزار 283 گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے ساتھ ٹرانسپورٹرز کو آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔