ایل ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی، 7 رہائشی سکیموں میں تعمیرات مسمار

12-06-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 رہائشی سکیموں اور لینڈ سب ڈویژن میں تعمیرات مسمار کر دیں۔

صوئے آصل رائیونڈ روڈ پر رائل سمارٹ سٹی اور ایگل ہومز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے جیابگا روڈ پر قائم وائیٹل آرچرڈ سکیم کے خلاف آپریشن کیا۔ کالج روڈ کے قریب رانا پارک اور ظہیر ولاز کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ ٹیموں نے غیر قانونی سکیموں کا سیوریج سسٹم، باؤنڈری والز اور دفاتر مسمار کر دیئے۔ آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ ونگ اور پولیس نے حصہ لیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ٹیپا اور ٹاؤن پلاننگ ونگ نے امین بلیوارڈ گارڈن ٹاؤن کے اطراف  میں میگا آپریشن کیا۔ آپریشن میں مین بلیوارڈ گارڈن ٹاؤن اور برکت مارکیٹ کے اطراف میں املاک سر بمہر ، دو درجن سے زائد تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ ایک درجن سے زائد نجی دفاتر ، پلازے، نجی بینک، مارکی کو پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سربمہر کر دیا گیا۔ ٹیموں نے 25 کے قریب پلازے اور دفاتر کے باہر سے پارکنگ ایریا سے تجاوزات کو ختم کر دیا۔ کمشنر و ڈی جی کی ہدایت پر شہر بھر میں پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ایل ڈی اے، ٹیپا اور ایم سی ایل کا آپریشن جاری ہے۔