تین سرکاری افسران کے تقرر وتبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

12-06-2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے تین افسران کے تقرروتبادلے کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

آصف بلال لودھی کو سیکرٹری قانون پنجاب تعینات کردیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی  راجہ جہانگیر انور کا تبادلہ کر کے انہیں سیکرٹری ٹورازم تعینات کر دیا جبکہ  محمد عاصم جاوید کو ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تینوں سرکاری افسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔