گھریلو تشدد کی شکار بچی رضوانہ ہسپتال سے ڈسچارج، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے
12-06-2023
(ویب ڈیسک) سرگودھا میں گھریلو تشدد کی شکار بچی رضوانہ کو 4 ماہ سے زائد عرصے کے بعد جنرل ہسپتال لاہور سے ڈسچارج کر کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔
رضوانہ کو تشدد کے بعد جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ رضوانہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں آج بہت خوش ہوں، میں ٹھیک ہو گئی ہوں، ہسپتال میں میرا بہت خیال رکھا گیا، میں یہاں سے بچوں کے ادارے میں جا رہی ہوں۔ نگران وزیر صحت پنجاب جاوید اکرم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جب رضوانہ چند ماہ پہلےآئی تھی تو میڈیا نے بہت سپورٹ کیا، میڈیکل ٹیم کا شکریہ جنہوں نے رضوانہ کا خیال رکھا۔