شہر میں 20 سے زائد سکولوں کی عمارتوں کے مختلف حصے خستہ حال ہونے کا انکشاف

12-06-2023

(لاہور نیوز) شہر میں 20 سے زائد سکولوں کی عمارتوں کے مختلف حصے خستہ حال ہونے کا انکشاف ہو گیا۔

عمارتوں کی فی الفور تعمیر و مرمت نہ کی گئی تو کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  نے سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی تعمیر و مرمت کیلئے ساڑھے بارہ کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے خستہ حال عمارتوں میں بچوں کو بٹھانے پر پہلے سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ بچوں کو خستہ حال عمارتوں میں بٹھانے کی صورت میں متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔ 125 ملین کے فنڈز فی الفور فراہم نہ کئے گئے تو خستہ حال عمارتیں گر سکتی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  نے فنڈز کی فراہمی کیلئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اور ڈی سی لاہور کو درخواست لکھ دی۔ اس سے قبل بھی فنڈز کی فراہمی کیلئے کئی بار درخواست کی جا چکی ہے۔