کسٹمز افسران کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، نوٹیفکیشن جاری

12-06-2023

(لاہور نیوز) کسٹمز افسران پر اضافی بوجھ ڈالا جانے لگا۔ کلکٹر انفورسمنٹ متین عالم نے تین افسران کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر صوبیہ کرن کو ہیڈکوارٹر کسٹمز ہاوس میں 12 مختلف برانچز کی ذمہ داریاں دے دی گئیں۔ ایڈیشنل کلکٹر صوبیہ کرن کے ٹریژری ، جنرل ، ٹیکنیکل اور سکیورٹی برانچ کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سپرد کر دی گئی۔ اس کے علاوہ ریفنڈ ، سٹیٹس ٹیکل سمیت لاء برانچ ، ایف ٹی او ، آکشن ، آڈٹ اور پراجیکٹ برانچ کی اضافی خدمات بھی صوبیہ خان کو سونپ دی گئیں۔   ایڈیشنل کلکٹر جنید عثمان اکرم کے سپرد کسٹمز کے تحت پروسیسنگ کے تمام معاملات کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لینڈ کسٹمز سٹیشن ، واہگہ بارڈر پر ریلوے سٹیشن کی مانیٹرنگ کی نگرانی بھی جنید عثمان کے سپرد کر دی گئی۔ ایڈیشنل کلکٹر سید علی اکبر زیدی کو آپریشن اور اینٹی سمگلنگ کے تمام معاملات دیکھنے کی ذمہ داری دے دی گئی۔ ایڈیشنل کلکٹر سید علی اکبر لاہور ڈویژن کے علاوہ اوکاڑہ کے آپریشنز کی مانیٹرنگ بھی کریں گے۔ کلکٹر انفورسمنٹ متین عالم  نے افسران کو اضافی ذمہ داریاں سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔