اداکارہ نجمہ محبوب کو مداحوں سے بچھڑے 40 برس بیت گئے

12-06-2023

(لاہور نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نجمہ محبوب کو مداحوں سے بچھڑے 40 برس بیت گئے۔

نجمہ محبوب 1949ء میں راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے سٹیج ڈراموں سے اداکاری کا سفر شروع کیا اور 1969 ء میں ٹیلی ویژن کی طرف آئیں۔ ان کا پہلا ڈرامہ’’ہاتھی دانت‘‘  تھا جو پی ٹی وی لاہور سے نشر ہوا۔ نجمہ محبوب نے ٹی وی پر متعدد سیریلز اور ڈرامہ سیریز میں کام کیا۔ نجمہ محبوب نے ٹی وی کے بعد فلم نگری میں قدم رکھا اور بڑے پردے پر 79 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی پہلی فلم ’’خلش‘‘ تھی جبکہ’’نازک رشتے‘‘ ان کی آخری فلم ثابت ہوئی۔ یہ فلم 1987ء میں ریلیز ہوئی۔ نجمہ محبوب کی مشہور فلموں میں سلطانہ ڈاکو، ان داتا، ٹھگاں دے ٹھگ، غازی علم الدین شہید اور سالا صاحب شامل ہیں۔ نجمہ محبوب لاہور میں ایک پنجابی فلم’’رکشہ ڈرائیور‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ٹرین تلے آ کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔