غیر قانونی چنگ چی باڈی میکرز کیخلاف کریک ڈاؤن،29 فیکٹریاں سیل

12-06-2023

(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ کا لائسنس اور منظوری کے بغیر موٹرسائیکل رکشوں کی باڈی بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں  قائم 29 غیر قانونی  موٹرسائیکل رکشہ باڈی فیکٹریاں سیل کر دی گئیں جبکہ 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ بغیرلائسنس  موٹرسائیکل رکشوں کی باڈی بنانا غیر قانونی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر بھر میں کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،کوالٹی پر پورا اترنے والی لائسنس یافتہ کمپنیاں  ہی  لوڈر رکشہ بنانے کی مجاز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکینیکل تکنیک کے بغیر بننے والے  لوڈر رکشوں کے حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، غیر قانونی چنگ چی باڈی میکرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔