ایف بی آر کی اداروں کو رئیل ٹائم ڈیٹا اینالیسز ریڈار سے منسلک ہونے کی ہدایت
12-05-2023
(ویب ڈیسک) ایف بی آر نے 145 اداروں کو رئیل ٹائم ڈیٹا اینالیسز ریڈار سے منسلک ہونے کی ہدایت کر دی۔
ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن میں وفاقی اور صوبائی محکموں سمیت بینکوں کو بھی نظام کے ساتھ منسلک ہونے کی ہدایت کی گئی، نظام کے قیام سے ٹیکس حکام کو مختلف ڈیٹا بیسز سے رئیل ٹائم معلومات دستیاب ہوں گی، ایف بی آر نے رئیل ٹائم نظام کے قیام کیلئے انکم ٹیکس قوانین میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ایف بی آر کو مختلف اداروں کے ڈیٹا بیسز تک مکمل رسائی دستیاب ہو گی، ایف بی آر نے تمام اداروں کو 15 جنوری 2024ء تک ریڈار سسٹم کے ساتھ منسلک ہونے کی ہدایت کر دی۔