اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان انڈر19 ٹیم بدھ کو دبئی روانہ ہو گی

12-05-2023

(ویب ڈیسک) اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان انڈر19 ٹیم بدھ کو دبئی روانہ ہو گی۔

ٹورنامنٹ 8 سے 17 دسمبر تک دبئی میں منعقد ہو گا، سیمی فائنلز تک تمام میچز آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوں گے۔ اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ کا فائنل دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔