مسلم لیگ (ن) کیساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ کریں گے، مولانا فضل الرحمان
12-05-2023
(ویب ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے مسلم لیگ (ن) کیساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دو صوبے بدامنی کی لپیٹ میں ہیں، کیا ایسے ماحول میں انتخابی مہم چلائی جا سکے گی، پشاورمیں بھی واقعات ہوئے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت میں بھی واقعات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کیساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ کریں گے، مسلم لیگ (ن) سے انتخابی اتحاد ہو گیا ہے، جو لوگ وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں ان لوگوں کو زبردستی پی ٹی آئی میں لایا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا انتخابات میں ہر وقت جانے کو تیار ہیں، انتخابات میں برابر کا ماحول دیا جائے، ایک پارٹی میں چالیس لوگوں کو بلا کرالیکشن کروا دیا گیا، اس پارٹی میں ہوا بھری گئی تھی جو ختم ہو گئی۔