پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص خوراک کے 210 کاروبار بند کرا دیئے

12-05-2023

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ 6 ہزار300 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے کئے گئے جبکہ 33 ہزار کو اصلاحی نوٹس جاری کئے۔ ناقص خوراک کے 210 کاروبار بند جبکہ 53 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ اسکے علاوہ 955 سے زائد فوڈ سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئے۔ علاوہ ازیں 3 ہزار 900 سے زائد نئے کاروبار کے لائسنس اور 33 ہزار سے زائد افراد کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔