انویلی ڈیشن پالیسی کے تحت بھرتی ریلوے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع
12-05-2023
(لاہور نیوز) انویلی ڈیشن پالیسی کے تحت بھرتی ریلوے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی گئی۔
انویلی ڈیشن پالیسی کے تحت بھرتی 365 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی۔ سینئر جنرل منیجر ریلوے کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ان ریلوے ملازمین کے کنٹریکٹ میں دسمبر 2024 تک توسیع کی گئی۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے ملازمین کے بچے کئی سال سے مستقلی کے منتظر ہیں۔