لیسکو خراب میٹرز کو بجلی چوری کے کھاتے میں ڈال کر صارفین کو خوار کرنے لگا
12-05-2023
(لاہور نیوز) لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم سے عام صارفین پریشان ہیں۔ لیسکو عملہ خراب میٹرز کو بھی بجلی چوری کے کھاتے میں ڈال کر صارفین کو خوار کرنے لگا۔
لیسکو عملہ کارکردگی دکھانے کے لئے خراب میٹرز کو بھی بجلی چوری کے کھاتے میں ڈالنے لگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو انتظامیہ نے ہر سب ڈویژن کو روزانہ 2 مقدمات درج کروانے کا ٹارگٹ دیا ہے۔ مقدمات درج نہ کروانے والے ایس ڈی اوز اور عملے کو شوکاز نوٹسز جاری کئے جاتے ہیں۔ ایس ڈی اوز اور عملہ شوکاز نوٹسز سے بچنے کے لئے صارفین کو رگڑا لگا رہا ہے ۔ لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم کو 87 روز گزر گئے مگر کسی سب ڈویژن نے تاحال بجلی چوری کے مکمل خاتمے کا سرٹیفکیٹ نہیں جمع کرایا۔