لاہور کو صاف ستھرا بنانے کی مہم، ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں متحرک

12-05-2023

(لاہور نیوز) لاہور کو صاف ستھرا بنانے کی مہم جاری ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔

ڈپٹی سی ای او فہد محمود نے نشتر ٹاؤن ، مین فیروز پور روڈ، کماہاں اور گجومتہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مادر ملت روڈ، گرین ٹاؤن، باگڑیاں پر بھی صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔ مین فیروزپور روڈ پر موجود پیڈسٹرین بریجز کی صفائی کے لئے ہدایت کی۔ سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے شہر میں موجود تمام ویسٹ کنٹینرز صبح 9 بجے تک کلیئر کئے جا رہے ہیں۔ شہری ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ نبھائیں اور کوڑا کوڑے دان تک پہنچائیں۔