برکت مارکیٹ سے بھیکے وال موڑ تک سگنل فری کوریڈور بنانے کا پلان تیار
12-05-2023
(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت نے شہر کے وسط میں ایک اور انڈر پاس بنانے کا پلان بنا لیا۔ برکت مارکیٹ سے بھیکے وال موڑ تک سگنل فری کوریڈور بنایا جائے گا۔
ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لئے شہر کی ایک اور شاہراہ کو سگنل فری بنایا جائے گا۔ ایل ڈی اے کی وائے جنکشن پر سگنل فری فرضی مشق بھی کامیاب رہی۔ وائے جنکشن پر میگا پراجیکٹ بنایا جائے گا۔ برکت مارکیٹ سے بھیکے وال موڑ اقبال ٹاؤن تک سڑک کو سگنل فری بنایا جائے گا۔ ایل ڈی اے کی برکت مارکیٹ سے بھیکے وال موڑ جاتے ہوئے وائے جنکشن پر انڈر پاس کی تجویز سامنے آئی ہے۔ کیمپس پل پر گاڑیوں کو سگنل فری راستہ فراہم کرنے کے لئے پروٹیکٹڈ یوٹرن بنایا جائے گا۔ سگنل فری کوریڈور کے دونوں طرف فٹ پاتھ بنیں گے اور سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔ ایل ڈی اے نے برکت مارکیٹ سگنل فری کوریڈور کے لئے 2 ارب 50 کروڑ روپے کا تخمینہ لگا لیا۔ برکت مارکیٹ سگنل فری کوریڈور کا منصوبہ سپلیمنٹری گرانٹ سے شروع کیا جائے گا۔ سگنل فری کوریڈور سے ایک لاکھ 16 ہزار 655 گاڑیوں کو سہولت ملے گی۔ ایل ڈی اے نے رواں مالی سال میں مکمل فنڈز جاری کرنے کی استدعا کر دی۔