مہنگائی قابو سے باہر ، سبزیوں کے دام بھی بڑھ گئے

12-05-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی قابو سے باہر ہو گئی۔ پیاز اور ٹماٹر کے بعد لہسن اور ادرک سمیت 5 سبزیوں کے دام بھی بڑھ گئے۔

لہسن چائنہ کا ریٹ 5 روپے اضافے سے 610 روپے کلو مقرر کیا گیا۔ مارکیٹ میں لہسن چائنہ 850 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ ادرک کا سرکاری ریٹ 5 روپے اضافے کے بعد 590 روپے کلو مقرر، ادرک بازار میں 820 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کمیٹی کی لسٹ میں لیموں کا ریٹ 5 روپے بڑھا کر 55 روپے کلو کیا گیا۔ دکاندار لیموں 80 روپے کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔ گھیا کدو 5 روپے اضافے کے بعد 80 کی بجائے 120 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔ پیاز کا سرکاری ریٹ 160 روپے کلو مقرر ہے مگر درجہ اول خشک پیاز  200  روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر سرکاری ریٹ 110 کے بجائے 160 روپے کلو بک رہا ہے۔ انار بدانہ 5 روپے اضافے سے 575 کے بجائے 950 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔ دوسری طرف انڈوں کی قیمت 2 روپے بڑھا کر 335 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ۔ مارکیٹ میں ایک انڈہ 30 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے تاہم برائلر گوشت کی قیمت 470 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے۔