ینگ ڈاکٹرز پنجاب حکومت سے مطالبات منوانے میں ناکام، ہسپتالوں میں ہڑتال جاری رکھی
12-05-2023
(لاہور نیوز) ینگ ڈاکٹرز اور پنجاب حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 9 ویں روز بھی جاری رہی۔
سر گنگارام ہسپتال ، سروسز ، جناح اور جنرل ہسپتال کی او پی ڈیز بند رہیں۔ 5 لاکھ سے زیادہ مریض علاج سے محروم اور مایوس لوٹ گئے۔ مریضوں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ نگران حکومت ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کرائے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی مذاکراتی ٹیم نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہڑتال جاری رہے گی۔