سرفراز اور سعود شکیل کے درمیان ٹریننگ سیشن میں تکرار، ویڈیو وائرل

12-05-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اور سابق کپتان سرفراز احمد کے درمیان کینبرا ٹیسٹ میچ سے قبل تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی۔

کینبرا میں قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد اور نوجوان بیٹر سعود شکیل کے درمیان بحث ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ سعود شکیل سینئر کرکٹر سے سوال کرتے ہیں کہ میں کب تک آپ کے کام آتا رہوں گا؟۔ جس پر سرفراز جواب دیتے ہیں کہ آپ میرے کسی کام کے نہیں ہو، میں نے آپ کو کبھی کچھ کرنے کی ہدایت نہیں کی۔ جس پر سعود شکیل نے کہا کہ آپ نے تب بھی تبادلہ کیا، اس لیے میں آپ کیلئے فائدہ مند تھا۔ آسٹریلیا کا سامنا کرنے کیلئے اپنے سفر سے قبل انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کے دوران سرفراز نے سعود شکیل کے خلاف ٹائم آؤٹ کی اپیل کی تھی۔ کریز پر پہنچ کرامپائر نے اپنی گھڑی چیک کی اور شکیل کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ اس سے شکیل کے ساتھیوں کی طرف سے ایک پرجوش ردعمل سامنے آیا، جنہوں نے اس مضحکہ خیز واقعہ پر خوشی کا اظہار کیا اور تالیاں بجائی تھیں۔