صنم جاوید کی توہین عدالت درخواست پر سماعت، فیصلہ محفوظ

12-05-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی جانب سے دائر توہین عدالت کیس کی سماعت، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ مخفوظ کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت صنم جاوید کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ صنم جاوید کے اوپر 2 کیسز ہیں ، دوبارہ درخواست فائل کی، جس پرعدالت نے رپورٹ طلب کی تو بتایا گیا مزید دو مقدمات درج ہیں، اس میں ضمانتیں منظورہوتی ہیں تواگلے مقدمہ میں گرفتار کر لیتے ہیں ، انہوں نے عدالتوں کے احکامات کو بھی نہیں مانا ۔ اس دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ ایم پی او والا آرڈر چیلنج کر سکتے ہیں۔