لاہور ہائیکورٹ: خدیجہ شاہ کی نظربندی برقرار رکھنے کی وجوہات طلب
12-05-2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ نے خدیجہ شاہ کی نظربندی برقرار رکھی ہے ۔ عدالت نے کابینہ کی جانب سے خدیجہ شاہ کی نظربندی برقرار رکھنے کی وجوہات طلب کرلیں۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے کل رپورٹ طلب کرلی۔ دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کابینہ کے فیصلے کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔ جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ کابینہ کے فیصلے پر 8 ممبران کے ابھی دستخط ہونے ہیں ،فیصلے کی کاپی اتنی جلدی نہیں ملے گی۔