عبداللہ شفیق اور امام الحق اوپننگ کرینگے، بابراعظم نمبر چار پر کھیلیں گے: شان مسعود

12-05-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے دورے میں ایسی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جو دونوں ممالک کے کرکٹ فینز کو پرجوش کرے،ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے اپنے بیان میں کہاکہ باؤلرز بیس وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عملدرآمد کرنا آسان ہوجائے گا،ہمارے پاس باؤلنگ میں بہت آپشنز موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڈنی میں گیند ریورس ہوتا ہے،وسیم جونیئر کو اس لیے ساتھ لائے ہیں،خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں،عبداللہ شفیق اور امام الحق اوپننگ کریں گے، بابراعظم نمبر چار پرکھیلیں گے، سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے۔ ڈیوڈ وارنردنیائےکرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں،یہ سیریزڈیوڈ وارنر کے لیے ایک جذباتی سیریزہوگی،کوشش کریں گے آخری سیریز میں وارنر کے لیے مختلف چیلنجز لائیں۔