نوازشریف نے پہلے ملک کو اندھیروں سے نکالا اب مہنگائی سے نکالیں گے: افضل کھوکھر

12-05-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پہلے ملک کو اندھیروں سے نکالااب مہنگائی سےنجات دلائیں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ  نواز شریف جب بھی حکومت میں آتے ہیں تو ملک میں خوشحالی آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد مسلم لیگ ن سے عوام نے بڑی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں، پہلے ہم نے ریاست بچائی ہے، مہنگائی گزشتہ حکومت کی وجہ سے ہوئی۔ قبل ازیں  انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے نواز شریف کے حق میں ریلی کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ کی سماعت کی،  ملک افضل کھوکھر،عرفان شفیع کھوکھر ،ملک شفیع کھوکھر سمیت دیگر عدالت پیش ہوئے ۔ عدالت نے لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی، یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے 2018 میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔