9 مئی مقدمات، شاہ محمود کی عبوری ضمانتیں بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی
12-05-2023
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں کی بحالی کیلئےدائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر درخواستگزار کے وکیل کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر جناح ہاؤس حملہ و دیگر 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کی تھیں۔